Friday, March 29, 2024

نیب نے سندھ روشن پروگرام میں کرپشن کے 298 ملین برآمد کرلیے

نیب نے سندھ روشن پروگرام میں کرپشن کے 298 ملین برآمد کرلیے
November 24, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت، نیب راولپنڈی نے سندھ روشن پروگرام میں کرپشن کے 298 ملین روپے برآمد کرلیے۔ منصوبے کے چار ملزمان اور دو کمپنیوں نے پلی بارگین کر لی۔ [caption id="attachment_253074" align="alignnone" width="902"]نیب، سندھ روشن پروگرام، کرپشن، 298 ملین برآمد، راولپنڈی، 92 نیوز نیب نے سندھ روشن پروگرام میں کرپشن کے 298 ملین روپے برآمد کرلیے[/caption] سندھ روشن منصوبے کے چار ملزمان اور دو کمپنیوں نے پلی بارگین کر لی۔ عبدالستار قریشی، عبدالرشید چنا، اسلم پرویز میمن اور بلدیا نے پلی بارگین کر لی۔ منصوبے میں شامل دو کمپنیوں نے بھی رقم واپس کر دی۔ ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے سب کچھ سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی ایما پرکیا تھا۔ ملزم عبدالستار اسی کیس میں وعدہ معاف گواہ بھی بن چکے ہیں۔