Friday, April 26, 2024

نیب نے سابق چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ جاوید حنیف کو گرفتار کر لیا

نیب نے سابق چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ جاوید حنیف کو گرفتار کر لیا
July 3, 2018
کراچی (92 نیوز) نیب نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے سابق چیئرمین جاوید حنیف کو گرفتار کر لیا۔ جاوید حنیف کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نیب کے مطابق جاوید حنیف نے اس وقت کے وزیرپورٹ اینڈ شپنگ  کے کہنے پر 940 افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا۔ ترجمان نیب نے کہا کہ کے پی ٹی میں بھرتی کئے گئے افراد دہشتگردی سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔ بھرتیوں کے لئے قانونی تقاضے پورے  نہیں کئے گئے۔ جاوید حنیف ریٹائر ڈمنٹ کے بعد ایم کیوایم میں شامل ہو گئے تھے اور الیکشن دوہزاراٹھارہ میں سندھ اسمبلی کے حلقے 95 میں ایم  کیوایم کے امیدوار ہیں۔