Thursday, March 28, 2024

نیب نے سابق وفاقی وزیر اکرم درانی کو ایک بار پھر طلب کر لیا

نیب نے سابق وفاقی وزیر اکرم درانی کو ایک بار پھر طلب کر لیا
November 7, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) نیب نے سابق وفاقی وزیر اکرم درانی کو ایک بار پھر طلب کر لیا۔ جے یو آئی کے رہنما کو آج نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اکرم درانی پر کرپشن اور غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق  سابق وزیر نے مبینہ طور پر ڈی ایچ اے فاؤنڈیشن کی جانب سے سیکٹر 1-12 اور 1-16 میں اپنے رشتہ داروں کو پلاٹ الاٹ کیے تھے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا تھا۔ وہ 2002 سے 2007 تک خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے اگست 2017 سے مئی 2018 تک عباسی کابینہ میں وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے طور پر خدمات انجام دیں۔ گذشتہ سال چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اکرم خان درانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ پر تحقیقات کا حکم دیا تھا۔