Wednesday, April 24, 2024

نیب نے سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا، رہنمائوں کے بچے بھی شامل تفتیش

نیب نے سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا، رہنمائوں کے بچے بھی شامل تفتیش
December 11, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) نیب نے سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کے بچوں کو بھی شامل تفتیش کر لیا۔ نیب نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے اور ان کے بچوں کو بھی شامل تفشتیش کر لیا ہے۔ ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر پر غیرقانونی طور پر اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔ عاصمہ عالمگیر کی سیکرٹری نے نیب کو بتایا کہ ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر دونوں ملک سے باہر ہیں جس پر نیب نے ان کے بچوں کو بھی کیس میں شامل تفتیش کر لیا۔