Friday, April 26, 2024

نیب نے سابق وزیر اعظم اور صاحبزادی کی گرفتاری کا پلان فائنل کر لیا

نیب نے سابق وزیر اعظم اور صاحبزادی  کی گرفتاری کا پلان فائنل کر لیا
July 7, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) بڑی کرپشن کا بڑا فیصلہ آگیا۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف ،مریم نواز  اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزا سنا دی گئی۔ احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد نیب بھی حرکت میں آگیا۔ سابق وزیراعظم اورصاحبزادی  کی گرفتاری کا پلان فائنل کر لیا۔ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم کو دس برس بیٹی مریم نواز کو سات سال اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی جبکہ دونوں صاحبزادوں کے دوبارہ دائمی وارنٹ جاری کر دیئے گئے۔ نیب پلان کے مطابق  نواز شریف  اور مریم نواز جب   بھی  پاکستان آئیں گے توانہیں  ائیر پورٹ  پر ہی ہتھ کڑیاں پہنا دی جائیں گی۔ سابق وزیر اعظم اور بیٹی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کودرخواست دی جائے گی۔ ادھر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وارنٹ  گرفتاری لینے کے لئےقومی احتساب بیورو لاہور کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث ورانٹ گرفتاری  نہ مل سکے ۔ عدالت کی طرف سے  سزا سنائے جانے کے بعد  نیب پراسیکوٹر نے قوم کو مبارک باد دی اور کہا یہ ابتدا ہے۔ نگران وزیر اطلاعات علی ظفر نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔