Friday, May 17, 2024

نیب نے رمضان شوگر ملز کے ایک اور مالی اسکینڈل کا سراغ لگا لیا

نیب نے رمضان شوگر ملز کے ایک اور مالی اسکینڈل کا سراغ لگا لیا
December 6, 2018
چنیوٹ( 92 نیوز) نیب نے رمضان شوگر ملز کے ایک اور مالی اسکینڈل کا سراغ لگا لیا۔ ذرائع کے مطابق چنیوٹ،جھنگ،سرگودھا کے ترقیاتی منصوبوں سے کروڑوں روپے کمیشن کی رقم ملز کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی جاتی تھی۔ نیب نے بلدیاتی اداروں،ٹھیکیداروں اور رمضان شوگر ملز کے  بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔