Sunday, May 12, 2024

نیب نے خورشید شاہ کے خلاف مزید شواہد حاصل کر لئے ‏

نیب نے خورشید شاہ کے خلاف مزید شواہد حاصل کر لئے ‏
November 18, 2019
سکھر ( 92 نیوز) نیب نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کے خلاف مزید شواہد حاصل کرلیے،نیب کاالزام ہے کہ رزاق بہرانی  نامی شخص نےخورشید شاہ کو کک بیکس کے طور  25 لاکھ روپے دئے،جس کےثبوت حاصل کرلئےگئےہیں۔ آمدن سےزائد اثاثوں کےالزام میں گرفتار پیپلزپارٹی کےرہنما خورشید شاہ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ،  نیب نےخورشید شاہ کےخلاف مزید شوائدحاصل کرلئے ۔ دستاویزات کےمطابق  رزاق بہرانی نےخورشید شاہ کو کک بیک کی مد میں پچیس لاکھ روپے دیے ۔ نیب حکام کاکہناہےکہ رزاق بہرانی نے رقم خورشید شاہ کے اکائونٹ میں منتقل کی ، ذرائع کےمطابق رزاق بہرانی نےیہ رقم ٹھیکہ دلوانےکےبدلے میں دی ، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ رزاق بہرانی اعجاز جاکھرانی کا منیجر رہ چکا ہے۔ رزاق بہرانی نے بعد میں سرکاری ٹھیکیداری کا کام شروع کردیاتھا۔