Thursday, April 25, 2024

نیب نے خورشید شاہ کے اثاثوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

نیب نے خورشید شاہ کے اثاثوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
September 6, 2019
 سکھر (92 نیوز) نیب نے خورشید شاہ کے اثاثوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ خورشید شاہ کی جانب سے انتخابی فارم میں ظاہر کئے گئے اثاثوں کی تفصیلات کا ریکارڈ فراہم  کرنے کی درخواست کی گئی۔ نیب سندھ کے 27 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے بھی خورشید شاہ اور اہل خانہ کے اثاثوں کے ریکارڈ کیلئے لیٹر جاری کرچکی ہے۔ نیب نے اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور پشاور کے کمشنرز کو بھی خورشید شاہ کے اثاثوں کے حوالے سے لیٹر لکھے ہیں۔