Thursday, April 25, 2024

نیب نے خواجہ سعدرفیق کیخلاف ٹرین کے مہنگے انجن خریدنے پر تحقیقات شروع کردیں

نیب نے خواجہ سعدرفیق کیخلاف ٹرین کے مہنگے انجن خریدنے پر تحقیقات شروع کردیں
December 17, 2018
لاہور (92 نیوز)نیب کی زیر حراست خواجہ برادران کی مشکلات ہیں کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں ۔ نیب نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریل کے انجن مہنگے داموں  خریدنے  کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں ۔ خواجہ سعد رفیق نے اپنے دور  میں جو انجن 40 کروڑ روپے میں خریدے وہی انجن ہمسایہ ملک بھارت نے 25 کروڑ میں خریدے ۔ سعد رفیق کی بھائی خواجہ سلمان رفیق پر  بطور وزیر صحت پنجاب  مہنگے داموں ادویات اور مشینری  کی خریداری  کے معاملے پر بھی نیب  نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں ۔ دوسری جانب نیب نے بجلی معاہدوں کے حوالے سے بھی تحقیقات شروع کر دیں، آئی پی پیز کی جانب سے بجلی فروخت  کےلیے قیمت مقرر کرنے اور نیپرا کی جانب سے بجلی کے نرخ تعین کرنے بارے تحقیقات ہوں گی۔