Saturday, May 11, 2024

نیب نے خواجہ برادران کی ضمانت کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کر دی

نیب نے خواجہ برادران کی ضمانت کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کر دی
August 12, 2020
 لاہور (92 نیوز) نیب نے سپریم کورٹ میں خواجہ برادران کی ضمانت کے فیصلے پر نظرثانی  درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت کا فیصلہ واپس لے، رولز کے تحت نیب مقدمات کی تین رکنی بنچ سماعت کر سکتا ہے، جب کہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو دورکنی بینچ نے ضمانت دی۔ نیب درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی آبزرویشنز سے کرپشن کیس کا ٹرائل متاثر ہو گا، عدالتی فیصلے میں لارجر بنچ کے وضع کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی۔ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ ضمانت کا فیصلہ مختصر لکھا جائے۔ قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے دو رکنی بنچ نے 87 صفحات کا فیصلہ لکھا جو عدالتی فیصلے کے خلاف ہے۔ عدالت اپنے فیصلے سے پیراگراف نمبر 18 سے 48، اور 56 سے 70 تک حذف کرے۔