Wednesday, April 24, 2024

نیب نے خواجہ آصف کو تین جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا

نیب نے خواجہ آصف کو تین جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا
June 26, 2020
 لاہور (92 نیوز) خواجہ آصف آج نیب لاہور آفس میں پیش نہ ہوئے۔ نیب نے خواجہ آصف کو تین جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا۔ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ اسکینڈل کے معاملے میں خواجہ آصف نیب لاہور میں پیش نہیں ہوئے۔ خواجہ آصف کی جگہ ان کے وکیل پیش ہوئے اور دستاویزات جمع کروائیں۔ وکیل چودھری نجم الحسن نے بتایا کہ خواجہ آصف قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں مصروفیات کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔ جو سوالات تھے ان کے جواب دئیے گئے۔ نیب کی جانب سے خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے سوسائٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے 137 کنال اراضی غیر قانونی طور پر فروخت کی۔ سابق وزیر خواجہ آصف پر اختیارات کے غیرقانونی استعمال کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ نیب نے خواجہ آصف کو 3 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے لئے کال اپ نوٹس جاری کر دیا۔