Tuesday, May 21, 2024

نیب نے خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا ، مریم اورنگزیب نے تصدیق کر دی

نیب نے خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا ، مریم اورنگزیب نے تصدیق کر دی
December 29, 2020

اسلام آباد (92 نیوز)نیب لاہور نے خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا ، ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے  خواجہ آصف کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ۔

پیپلزپارٹی کے اجلاس کے بعد ن لیگ کا احسن اقبال کے گھر مشاورتی اجلاس ہونا تھا ، نیب لاہور نے خواجہ آصف کو اسلام آباد میں  احسن اقبال کے گھر  کے باہر سے گرفتار کیا۔

خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کو متحدہ امارات کی کمپنی کے نمائندے کو پیش کرنے کا بھی کہا گیا تھا،خواجہ آصف نے طلبی کے باوجود اس نمائندے کو پیش نہیں کیا تھا۔

خواجہ آصف کو کل راولپنڈی کی احتساب عدالت میں پیش کر کے راہداری ریمانڈ لیا جائے گا ، جس کے بعد انہیں لاہور منتقل کر دیا جائے گا۔