Friday, May 17, 2024

نیب نے خواجہ آصف کا بےنامی دار ملازم ڈھونڈ لیا

نیب نے خواجہ آصف کا بےنامی دار ملازم ڈھونڈ لیا
January 8, 2021

لاہور (92 نیوز) نیب نے خواجہ آصف کا بےنامی دار ملازم ڈھونڈ لیا۔ طارق میر کے نام پر 2009 میں کمپنی رجسٹرڈ کروائی گئی، کمپنی کے 50 فیصد شیئرز مسرت خواجہ کے نام پر ہیں۔

نیب نے خواجہ آصف کا بےنامی دار ملازم ڈھونڈ لیا، ذرائع کے مطابق خواجہ آصف نے اپنے ملازم طارق میر کو اپنی کمپنی کا 50 فیصد کا مالک بنا رکھا ہے۔

طارق میر کے نام پر 2009 میں کمپنی رجسٹرڈ کروائی گئی، کمپنی کے بقیہ 50 فیصد شیئرز مسرت خواجہ کے نام پر ہیں۔

 ذرائع نے بتایاکہ ایم ایس طارق میر کے اکاؤنٹ میں 9 سال میں کروڑوں روپے جمع ہوئے۔ فرم لوکل مارکیٹ سے چاول خرید کر بیرون ممالک ایکسپورٹ کرتی تھی۔

ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کے ملازم طارق میر کو انکے روبرو بٹھا کر تفتیش کی جائے گی۔