Friday, April 26, 2024

حمزہ شہباز 26 جون تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

حمزہ شہباز 26 جون تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
June 12, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) حمزہ شہباز 26 جون تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیے گئے ۔ لاہور کی احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کو 26 جون تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا۔ نیب نے حمزہ شہباز کو  احتساب عدالت لاہور پیش کیا ،جہاں حمزہ شہباز 26 جون تک  جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیے گئے ۔ حمزہ شہباز نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت لے رکھی تھی ،  گزشتہ روز ضمانت میں توسیع  کیلئے درخواست کی سماعت کے دوران ان کی جانب سے  درخواستیں واپس لے لی گئیں ۔ حمزہ کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے پر  لاہور ہائیکورٹ نے ان کی درخواستیں خارج کر دیں ، جس کے بعد نیب  کی ٹیم نے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے نیب آفس ٹھوکر نیاز بیگ آفس  منتقل کر دیا تھا۔