Sunday, May 19, 2024

نیب نے جاتی امرا میں شریف خاندان کی رہائش گاہ پر نوٹس چسپاں کردیا

نیب نے جاتی امرا میں شریف خاندان کی رہائش گاہ پر نوٹس چسپاں کردیا
September 22, 2017

لاہور (92 نیوز) سابق وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف نیب نے تحقیقات شروع کردیں جاتی امرا میں شریف خاندان کی رہائش گاہ پر نوٹس چسپاں کردیاگیا۔ وزیرخزانہ کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

نوازشریف کے خلاف نیب  نے تحقیقات شروع کردیں۔ نیب ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں شریف خاندان کی رہائش گاہ پر نوٹس چسپاں کردیاگیا۔ نیب کے مطابق شریف خاندان جاتی امراء کا بنگلہ فروخت نہیں کر سکتا۔ اس حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے گئے۔

 نیب نے اسحاق ڈار کی اسلام آباد رہائش گاہ کے نوٹس جاری کئے۔ نیب نے وزیر خزانہ کی جائیداد منجمد کرنے کے نوٹسز بھی جاری کر رکھے ہیں ۔ کیس کے فیصلے تک اسحاق ڈار جائیداد فروخت نہیں کرسکتے۔