Thursday, May 9, 2024

نیب نے ترمیمی آرڈیننس کے باوجود حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

نیب نے ترمیمی آرڈیننس کے باوجود حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
January 15, 2020
اسلام آباد  ( 92 نیوز) نیب نےترمیمی آرڈیننس کےباوجود حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ،  مالم جبہ سکینڈل میں وزراء، بیوروکریٹس اورافسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ۔ نیب کی جانب سے مالم جبہ سکینڈل کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا گیا ،  وزراء اور بیوروکریٹس کا معاملہ ایگزیکٹو بورڈ کو ارسال کر دیا گیا ، فیصلہ نیب ہیڈ کوارٹر میں گذشتہ روز مالم جبہ سکینڈل کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ۔ ایگزیکٹو بورڈکی جانب سے آئندہ اجلاس میں ریفرنس  منظوری کا امکان ہے ،   28دسمبرسے قبل کی انکوائریوں اور انوسٹی گیشنز مکمل کی جائیں گی۔ وزیردفاع پرویز خٹک، سابق ایڈیشنل سیکرٹری خالد پرویزکے خلاف انکوائری ہوئی ، ایم ڈی ٹورازم کارپوریشن اور وزیراعظم آفس میں تعینات بیوروکریٹ کے خلاف انکوائری ہوئی۔