Thursday, May 9, 2024

نیب نے ترمیمی آرڈیننس قبول کر لیا، عملدرآمد کیلئے تمام ڈائریکٹوریٹس کو ہدایات جاری

نیب نے ترمیمی آرڈیننس قبول کر لیا، عملدرآمد کیلئے تمام ڈائریکٹوریٹس کو ہدایات جاری
January 13, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے ترمیمی آرڈیننس قبول کر لیا۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے عملدرآمد کیلئے تمام ڈائریکٹوریٹس کو ہدایات جاری کر دی ۔ وزراء، ارکان پارلیمان، بیوروکریسی، تاجروں کیلئے نئے قانون پر عملدرآمد شروع ہو گیا ۔ ترمیمی آرڈیننس کے تحت کسی بھی وزیر، رکن پارلیمان، سرکاری افسر کے خلاف کارروائی سے قبل ثبوت اکھٹے کرنا لازم ہوگا ۔ اچھی نیت کے ساتھ کیے گئے فیصلوں پر کسی بھی عوامی عہدیدار، سرکاری افسر کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی ۔ اچھی نیت کے ساتھ قواعد و ضوابط پر عمل کرنے والے بیوروکریٹ اور وزیر کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی ۔ چیئرمین نیب نے تمام ڈائریکٹرز جنرلز کو سیکشن دو تین پر مکمل عمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔ جاری ٹیکس لیویز اور امپورٹ سے متعلق کیسز متعلقہ عدالتوں کو منتقل کرنے اور ترمیمی آرڈیننس کا وزراء اور بیوروکریٹس کے خلاف جاری تحقیقات اور ریفرنس پر اطلاق نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پرانے نیب قانون کے متاثرین کو ریلیف حاصل کرنے کیلئے عدالتوں سے رجوع کرنا پڑے گا۔ چیئرمین نیب نے 28 دسمبر سے قبل جاری کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔