Tuesday, May 21, 2024

نیب نے بی آر ٹی کا ذکر کیا تو حکومت نے پر کاٹ دیئے ، سراج الحق

نیب نے بی آر ٹی کا ذکر کیا تو حکومت نے پر کاٹ دیئے ، سراج الحق
December 29, 2019
 لاہور (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا نیب نے بی آر ٹی کا ذکر کیا تو حکومت نے پر کاٹ دیئے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نیب کا ترمیمی آرڈینینس حکومتی وزراء کو ریلیف دینے کے لیے ہے، نیب نے جب بی آر ٹی کا ذکر کیا تو حکومت نے نیب کے پر کاٹنے اور دانت نکالنے کی کوشش کی۔ حکومت کا نیب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کہا کہ ایک عرصے سے سری نگر میں انڈین فوج کا طویل محاصرہ ہے اور حکومت اسلام آباد میں او آئی سی کا اجلاس نہ بلا سکی۔ سینیٹرسراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک مؤثر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہم نے ملک اور قوم کو بچانا ہے۔