Monday, May 13, 2024

نیب نے بارش سے بھیگنے والا اہم ریکارڈ ڈھابے پر رکھ دیا

نیب نے بارش سے بھیگنے والا اہم ریکارڈ ڈھابے پر رکھ دیا
March 12, 2020
لاہور (92 نیوز) گزشتہ روز ہونے والی بارش نے نیب کا اہم ریکارڈ بھگو دیا ، نیب نے ریکارڈ خشک کرنے کے لئے ڈھابےپر رکھ دیا،  بعد ازاں میڈیا پر خبریں نشر ہونے پر ریکارڈ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ گزشتہ روز لاہور میں  بارش کا پانی نیب  آفس کی بیسمنٹ میں چلا گیا جس کے باعث اہم ریکارڈ بھیگ گیا، نیب کی جانب سے ریکارڈ خشک کرنے کے لئے  جوڈیشل کمپلیکس کے  ڈھابے پر رکھ دیا گیا تاہم  میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد  اسے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔