Sunday, May 5, 2024

نیب نے ایف بی آر کے تین سابق چیئرمینوں کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی

نیب نے ایف بی آر کے تین سابق چیئرمینوں کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی
June 16, 2015
اسلام آباد(92نیوز)نیب نے ایف بی آر کے تین سابق چیئرمینوں کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی ،ان افسران پر قومی خزانے کو پینسٹھ کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے ایف بی آر کے تین سابق چیئرمینوں سلمان صدیق، عبداللہ یوسف اور علی ارشد حکیم کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی ہے ۔ ان افسران پر کمپیوٹرائزڈٹھیکوں میں گھپلوں کے ذریعے  قومی خزانے کو پینسٹھ کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔