Saturday, April 20, 2024

نیب نے اومنی گروپ سمیت دیگر 16 انکوائریوں کی منظوری دیدی

نیب نے اومنی گروپ سمیت دیگر 16 انکوائریوں کی منظوری دیدی
August 31, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے منگل کو اومنی گروپ سمیت جعلی اکاؤنٹ کیس میں 17 انکوائریوں کی منظوری دیدی۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ، منی لانڈرنگ کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ، نیب ایسے لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا ہے جن کا ماضی میں احتساب نہیں ہو سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے گزشتہ تین سالوں کے دوران بدعنوانوں سے براہ راست یا بالواسطہ 535 ارب روپے وصول کیے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب ملک کی ترقی کے لیے کاروباری برادری کی خدمات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔