Monday, September 16, 2024

نیب نے اورنج ٹرین، میٹروبس منصوبے سے متعلق اہم ریکارڈ حاصل کر لیا

نیب نے اورنج ٹرین، میٹروبس منصوبے سے متعلق اہم ریکارڈ حاصل کر لیا
August 3, 2018
لاہور (92 نیوز) احد چیمہ کیخلاف تحقیقات میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ اورنج ٹرین، لاہور اور راولپنڈی میٹرو بس منصوبے سے متعلق اہم ریکارڈ نیب نے حاصل کر لیا۔ احد چیمہ کے دور میں ہی میٹروبس لاہور کا منصوبہ مکمل ہوا جبکہ اورنج لائن پروجیکٹ میں بھی سابق ڈی جی ایل ڈی اے نے  اہم کردار ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق  نیب لاہور نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے جنرل منیجر کو ریکارڈ کی فراہمی کیلئے خط لکھا تھا۔ چیئرمین نیب نے بھی اورنج لائن ٹرین منصوبے میں گھپلوں پر انکوائری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد احد چیمہ اور دیگر کے خلاف کیس کو آگے بڑھایا جائے گا۔