Monday, September 16, 2024

نیب نے امیر مقام کو آمدن سے زائد اثاثوں کا سوالنامہ پکڑا دیا

نیب نے امیر مقام کو آمدن سے زائد اثاثوں کا سوالنامہ پکڑا دیا
August 2, 2018
پشاور (92 نیوز) کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات کا سامنا کرنے والوں کی نیب کے دفاتر میں پیشیاں بھگتنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ مسلم لیگ ن خیرپختونخوا کے صدر امیرمقام کی نیب آفس میں پیشی ہوئی تو  نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کا سوالنامہ پکڑا دیا جس کے جوابات پندرہ دن میں جمع کرانا ہوں گے۔ امیرمقام نے کہا کہ ان کا کاروبار اور اثاثے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ امیرمقام نے انتخابی نتائج پر بھی حیرت کا اظہارکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے حلقے کے ووٹوں کے چار تھیلے غائب ہیں۔