Thursday, April 25, 2024

نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا

نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا
December 18, 2018
کراچی ( 92 نیوز) مبینہ کرپشن پر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے خلاف تحقیقات میں تیزی آگئی ، نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا، خواتین سمیت خاندان کے دس افراد کی جائیداد کی تفصیلات طلب کر لی گئیں ۔ نیب کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سراج درانی اور خاندان کی زیرملکیت جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ قومی احتساب بیورو نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی اور ان کے خاندان کے 10 افراد کی جائیدادوں کی تفصیل جمع کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ دیا۔ نیب کے مطابق آغاسراج درانی پر مبینہ مالی بے ضابطگی اور نیب آرڈیننس کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے ، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے آغاسراج درانی اور انکے خاندان کے دس دیگر مردوخواتین کے اثاثوں کی چھان بین شروع کردیں۔ نیب نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی اور ان کے خاندان  کے دس دیگر افراد کی نام فہرست میں شامل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو انکی جائیدادوں کی تفصیل اور دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے نیب کو ریکارڈ اور معلومات فراہم نہ کرنے کی صورت متعلقہ افسر کے خلاف تادیبی کاروائی کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔