Friday, May 3, 2024

نیب نے اسلم ریئسانی کے گرد شکنجہ کسنا شروع کر دیا

نیب نے اسلم ریئسانی کے گرد شکنجہ کسنا شروع کر دیا
July 6, 2015
اسلام آباد(92نیوز)نیب نے سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کیخلاف تحقیقات شروع کر دیں۔ نیب کی جانب سےطلبی پر  نواب اسلم رئیسانی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے اور  غیر قانونی تقرریوں کے الزامات پر سوالات کے جواب دئے۔ سابق وزیر اعلی پر تین نائب تحصیلداروں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنیکا الزام ہے۔