Thursday, May 9, 2024

نیب نے اسحاق ڈار کیخلاف مزید ثبوت حاصل کر لئے

نیب نے اسحاق ڈار کیخلاف مزید ثبوت حاصل کر لئے
October 5, 2017

اسلام آباد( 92 نیوز ) اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس سے متعلق اہم پیشرفت ۔ نیب نے اسحاق ڈار کیخلاف مزید ثبوت حاصل کر لئے ہیں ۔وزیرخزانہ کیخلاف نئے شواہد احتساب عدالت میں جمع کروادیے ہیں ۔
نیب کی جانب سے جمع کرائے گئےشواہد میں ہجویری مضاربہ کی تفصیلات شامل ہیں۔جبکہ تفصیلات استغاثہ کے گواہ طارق جاوید نے نیب کو فراہم کر دی ہیں نیب کی جانب سے نئے شواہد جمع کرانے کی درخواست بھی منظور کی جا چکی ہے۔