Saturday, May 11, 2024

نیب نے آٹا چینی اسکینڈل کا جائزہ لینا شروع کردیا

نیب نے آٹا چینی اسکینڈل کا جائزہ لینا شروع کردیا
April 20, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے آٹا چینی اسکینڈل کا جائزہ لینا شروع کردیا۔ واضح کیا کہ اربوں روپے کی ڈکیتی پر نیب خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرسکتا۔ چیئرمین نیب نے آٹا، چینی اسکینڈل کی انکوائری ڈی جی نیب راولپنڈی کو تفویض کردی۔ حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی، نیب نے شکنجہ تیار کرلیا، قومی احتساب بیورو کا آٹا اور ‏چینی اسکینڈل پرکاروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب اربوں روپے ‏کی ڈکیتی پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرسکتا اور آٹا چینی اسکینڈل کے قانونی پہلوئوں کا گہرائی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق آٹا، چینی سکینڈل کے تمام قانونی پہلووں کا گہرائی سے ‏جائزہ لیا جا رہا ہے، قانونی جائزے کے بعد بھرپور، جامع، آزادانہ اور قانون ‏کے مطابق کارروائی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے آٹا چینی اسکینڈل کی انکوائری ڈی جی نیب راولپنڈی کو تفویض کردی، ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کو ایک مہینے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سےآٹا، چینی بحران کے حوالے سے بنائی ‏گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں کئی نامورسیاسی خاندانوں اور کرداروں کے نام سامنے آئے ہیں۔ ‏آٹا اورچینی بحران رپورٹ کا فرانزک آڈٹ جاری ہے جو اپریل تک مکمل کرلیا جائیگا۔