Monday, May 13, 2024

نیب نے آغا سراج کے دور میں بلدیاتی اداروں کو تقسیم کردہ فنڈز کی تفصیلات مانگ ‏لی

نیب نے آغا سراج کے دور میں بلدیاتی اداروں کو تقسیم کردہ فنڈز کی تفصیلات مانگ ‏لی
April 23, 2019

کراچی ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف نیب کا گھیرا تنگ ہو رہا ہے ، نیب نے سیکرٹری بلدیات سندھ سے آغا سراج درانی کے متعلق تفصیلات طلب کر لیں ۔

نیب نے سیکرٹری بلدیات سندھ کو خط لکھ دیا جس میں آغا سراج درانی کے دور میں بلدیاتی اداروں کو تقسیم کردہ فنڈز کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔

خط میں  کہاگیاکہ سال 2008 سے 2013 تک کراچی کی چھ اور لاڑکانہ کی پانچ ڈی ایم سیز کو فراہم کردہ فنڈز کے تفصیلات بھی دی جائیں، ڈسٹرکٹ کے نام، بینک اور اکائونٹ نمبر، برانچ، فنڈز کتنے منتقل ہوئے اور ڈی ڈی اوز کے نام بھی طلب کئے گئے ہیں۔