Monday, May 13, 2024

نیب نے آغا سراج درانی کی گرفتاری پر حکومت سندھ کے ‏الزامات کو رد کر دیا

نیب نے آغا سراج درانی کی گرفتاری پر حکومت سندھ کے ‏الزامات کو رد کر دیا
February 21, 2019
 کراچی (92 نیوز) نیب نے آغا سراج درانی کی گرفتاری پر حکومت سندھ کی جانب سے لگائے گئے ‏الزامات کو رد کر دیا۔ ترجمان نیب نے کہا نیب نے تمام کارروائی قانون ‏کے مطابق کی۔ حکومت سندھ کی طرف سے نیب پر دہشت گردی کا الزام لگانا انتہائی افسوسناک ‏ہے۔ ‏ نیب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا کہ آغا سراج درانی کے اہلخانہ کے ساتھ کسی قسم کی بد ‏سلوکی نہیں کی گئی۔ نیب چادر اور چاردیواری پا مال کرنے کا سوچا بھی نہیں ‏جا سکتا۔ نیب اہلکاروں نے قانون کے مطابق مجاز عدالت سرچ وارنٹ ‏حاصل کیے۔ لیڈیز پولیس بھی نیب اہلکاروں کے ہمرا تھی۔ چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ نیب کسی کا فیس نہیں، کیس دیکھتا ہے۔ ملک سے لوٹے ‏گئے اربوں روپے واپس لانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔