Friday, April 19, 2024

نیب نے آصف زرداری کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا

نیب نے آصف زرداری کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا
April 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نیب نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا۔

آصف زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں ایوان صدر کے سابق اسٹینو گرافر مشتاق احمد بھی شریک ملزم نامزد ہیں۔

ریفرنس کے مطابق کرپشن کے پیسے سے آصف زرداری نے گھر بھی خریدا۔