Thursday, April 25, 2024

نیب نیازی گٹھ جوڑ اختیارات کا ناجائز استعمال  کر رہا ہے ، مریم اورنگزیب

نیب نیازی گٹھ جوڑ اختیارات کا ناجائز استعمال  کر رہا ہے ، مریم اورنگزیب
December 25, 2019
لاہور( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑاختیارات کاناجائز استعمال کر رہا ہے، سیاسی مخالفین کو اغواء کیا جا رہا ہے، سلیکٹڈحکومت کی چھٹی ہونے والی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ ڈرے گی اور نہ ہی جھکے گی ، سب کو جیلوں میں بند کر دینے سے حکمران اہل یا لائق نہیں ہو جائیں گے  ۔ حکومت بی آرٹی  کی تحقیقات کو رکوانے کے لئے  عدالت چکی گئی ہے ، مسلم لیگ ن وہ کرے گی جو ادارے، ملک و قوم کے لئے بہتر ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت کی جلد چھٹی ہونے والی ہے۔