Wednesday, April 24, 2024

نیب میں موجود خامیوں کو پارلیمنٹ درست کریگی : پرویز رشید

نیب میں موجود خامیوں کو پارلیمنٹ درست کریگی : پرویز رشید
July 11, 2015
لاہور(92نیوز)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ احتساب سب کا اور ضرور ہونا چاہیے مگر نیب کے ادارے میں موجود خامیوں کو بھی دورکرنا پڑے گا، اوریہ فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔ وفاقی وزیر پرویزرشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب سب کا اور ضرور ہونا چاہیے مگر نیب کے ادارے میں موجود خامیوں کو بھی ضرور دور کیا جانا چاہیے یہ خامیاں کیسے ختم ہوں گی اس کا فیصلہ پاکستان کی پارلیمنٹ کرے گی۔ انہوں نےکہاکہ پاکستان کے جب بھی بھارت سے اختلافات ہوئے مسئلہ کشمیر پر ہی ہوئےسیاچن، سرکریک، کشمیر اور پانی پاک بھارت تنازعات کی وجہ ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جب ملیں گے تو بہت سے حل طلب مسائل پر بات چیت ہو گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کشمیر کاز کو سب سے زیادہ نقصان پرویزمشرف نے پہنچایا ان کے دور میں کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی قرار دیا گیا۔ پرویزرشید نے کراچی میں رینجرز کے اختیارات کے بارے میں کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت اس معاملے پر ایک صفحے پر ہیں۔