Sunday, May 12, 2024

نیب میں تین اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے کر دئیے گئے

نیب میں تین اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے کر دئیے گئے
December 11, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) نیب میں تین اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے کر دئیے گئے۔ چیئرمین نیب کی منظوری سے تینوں افسران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ ڈی جی نیب کراچی فاروق اعوان کو ڈی جی نیب خیبر پختون خوا تعینات کردیا گیا۔ ایف آئی اے سے نیب آنے والے سینئر افسر نجف قلی مرزا کو  ڈی جی نیب کراچی  جبکہ ڈی جی نیب خیبر پختون خوا فیاض قریشی کو  ڈی جی آگاہی نیب ہیڈکواٹرز تعینات کردیا گیا ہے ۔ چیئرمین نیب کی منظوری سے تینوں اعلی افسران کی تقرری کا نوٹیفکیشن  بھی جاری کر دیا گیا ہے۔