Thursday, April 25, 2024

نیب ملتان نے خسرو بختیار کیخلاف انکوائری مکمل کر کے ہیڈ آفس کو بھجوا دی

نیب ملتان نے خسرو بختیار کیخلاف انکوائری مکمل کر کے ہیڈ آفس کو بھجوا دی
July 26, 2019
 ملتان (92 نیوز) حکومتی وزرا بھی نیب کے ریڈار پر آگئے۔ نیب ملتان نے خسرو بختیار کیخلاف انکوائری مکمل کر کے ہیڈ آفس کو بھجوا دی۔ ذرائع کے مطابق وزیر منصوبہ بندی کیخلاف انکوائری آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کے اثاثوں میں 2004 کے بعد اچانک اضافہ ہوا۔ 2004 میں خسرو بختیار کے پاس 5 ہزار 702 کنال زرعی اراضی تھی۔ ایم این اے بننے کے بعد خسرو بختیار کے خاندان کے افراد کے نام 4 شوگر ملز، 5 پاور جنریشن سیکٹر کمپنیز، 4 کیپیٹل انویسٹمنٹ کمپنیز بھی بنائی گئیں۔ نیب ملتان کو ان پراپرٹیز میں خسرو بختیار کے بے نامی حصہ دار ہونے کا شبہ ہے۔