Thursday, March 28, 2024

نیب مقدمات کا سامنا کرنیوالے خود قانون میں ترمیم کریں تو کیا بھرم رہ جائیگا،فواد چودھری

نیب مقدمات کا سامنا کرنیوالے خود قانون میں ترمیم کریں تو کیا بھرم رہ جائیگا،فواد چودھری
July 28, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی  فواد چودھری نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ تمام ارکان اسمبلی جو نیب کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں ،خود نیب قانون میں ترامیم کرنے بیٹھ جائیں گے تو ایسی ترامیم کا کیا بھرم رہ جائے گا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی  نے کہا کہ میرے خیال میں وہ ارکان  جو نیب کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں ان کو ازخود کمیٹی سے علیحدہ ہو جانا چاہئے، پارلیمان کی عزت کا خیال کریں۔