Wednesday, April 24, 2024

نیب لاہور کی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

نیب لاہور کی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
January 9, 2020
لاہور (92 نیوز) نیب لاہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق مریم نواز کا نام چودھری شوگر ملز کیس کے باعث لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے درخواست وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی ہے ۔ مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ درخواست کمیٹی کو بھجوائے گی۔ اس سے قبل مریم نواز نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کیا تھا اور پاسپورٹ واپس لینے کی استدعا کی تھی۔ مریم نواز نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ والد کی دیکھ بھال کے لیے بیرون ملک جانا چاہتی ہوں۔