Sunday, September 8, 2024

نیب لاہور کی جانب سے ایل ڈی اے کے 9 سابق ڈی جیز کیخلاف تحقیقات شروع

نیب لاہور کی جانب سے ایل ڈی اے کے 9 سابق ڈی جیز کیخلاف تحقیقات شروع
April 16, 2018
لاہور (92 نیوز) نیب لاہور کی جانب سے ایل ڈی اے کے 9 سابق ڈی جیز کیخلاف  تحقیقات شروع کر دیں گئیں۔ اس حوالے سے نیب نے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے کو سابق افسران کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ احد خان چیمہ کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اور وزیر اعلی معائنہ ٹیم کے چئیرمین سمیت ترقیاتی ادارہ لاہور میں گزشتہ برسوں کے دوران تعینات رہنے والے 16 اہم ترین افسران کے ادوار کی چھان بین شروع کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق جن افسران کے خلاف تحقیقات شروع کی گئیں ہیں ۔ ان میں راجہ عباس، عارف خان، عرفان علی ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول، سیکرٹری ہائیرایجوکیشن نبیل جاوید اعوان کے ادوار کی جانچ  پڑتال شروع کی گئی ہے ۔ بطور چیف ٹاؤن پلانر فرائض سر انجام دینے والے قاضی مسعود، چوہدری اکرم اور بطور چیف میٹروپولیٹن پلانر فرائض سرانجام دینے والے وسیم احمد خان اور وحید  بٹ  کے ادوار کی بھی تحقیقات شروع کر دیں گئیں ۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کے قابل اعتماد افسران جن میں 9 سابق ڈائریکٹر جنرلز،4 چیف ٹاؤن پلانرزاور 3 چیف میٹروپولیٹن پلانز شامل ہیں ۔