Thursday, April 25, 2024

نیب لاہور کو ایل ڈی اے سٹی پیکج ون کا ترقیاتی کام دسمبر تک مکمل کرنیکی یقین دہانی کرائی گئی

نیب لاہور کو ایل ڈی اے سٹی پیکج ون کا ترقیاتی کام دسمبر تک مکمل کرنیکی یقین دہانی کرائی گئی
September 5, 2019
لاہور (92 نیوز) ڈی جی نیب لاہور کو ایل ڈی اے سٹی منصوبے پر اب تک ہونے والی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ نیب لاہور کو ایل ڈی اے سٹی پیکج ون کا ترقیاتی کام دسمبرتک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ بریفنگ کے موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم کے ساتھ ایل ڈی اے کے دیگر افسر، نیسپاک حکام، پرائیویٹ کنٹریکٹرز اور ڈویلپرز بھی موجود تھے۔ بریفنگ میں وضاحت دی گئی کہ مجموعی طور پر تین مختلف پیکجز پر کام تیز رفتاری سےجاری ہے۔ نیب لاہور کے مطابق  پیکج ون دو ہزار ایک سو پندرہ کنال پر مشتمل ہے جس کا ترقیاتی کام دسمبر تک مکمل ہونے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ ایل ڈی اے حکام کی جانب سے دیگر دونوں پیکجز کا ڈویلپمنٹ ورک فروری 2020 تک مکمل ہونے کا کہا گیا ہے۔ ڈی جی نیب  نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے سٹی منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لئےٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔