Tuesday, May 21, 2024

نیب لاہور نے میسرز ری ڈیپ کے چیئرمین ریحان اظہر کو 8 اکتوبر کو طلب کر لیا

نیب لاہور نے میسرز ری ڈیپ کے چیئرمین ریحان اظہر کو 8 اکتوبر کو طلب کر لیا
October 3, 2019

 لاہور (92 نیوز) سرکاری اور غیرسرکاری اداروں سے مسائل کے حل کے نام پر عوام سے مبینہ لوٹ مار کرنے والے ادارے کے خلاف نیب حرکت میں آگیا۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے میسرز ری ڈیپ کے چیئرمین ریحان اظہر کو 8 اکتوبر کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق میسرز ریڈیپ کی جانب سے مختلف سرکاری اداروں کے تعاون سے کام کرنے کا دعوی کیا جاتا ہے۔ ریڈیپ سے متعلقہ دیگر کمپنیوں اور عوام سے ہونیوالے والے معاہدات کی تفصیلات بھی نیب لاہور نے طلب کر لی ہیں۔ریڈیپ کی جانب سے مسائل کے حل کیلئے باقاعدہ فیس بھی وصول کی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق میسرز ریڈیپ خود کو حکومتی ادارہ ظاہر کرتا ہے اور غیر قانوی طور پر سرکاری لوگو بھی بنا رکھا ہے۔ ریڈیپ عوام کو ہاوسنگ سیکٹر، بجلی، گیس، کریمنل کیسز، سول و فوجداری مقدمات وغیرہ سے متعلقہ مسائل کے حل کی پیش کش کرتے رہے ہیں۔