Thursday, April 25, 2024

نیب لاہور نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں مہنگی دواؤں کی خریداری کا نوٹس لے لیا

نیب لاہور نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں مہنگی دواؤں کی خریداری کا نوٹس لے لیا
November 17, 2020
 لاہور (92 نیوز) سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے دور کا ایک اور میگا کرپشن کیس کھل گیا۔ نیب لاہور نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں مہنگی دواؤں کی خریداری کا نوٹس لے لیا۔  ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے دور میں اسپتالوں کے لئے مہنگی ادویات خریدنے، اسپتالوں کا سامان مہنگے داموں خرید کر قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ کیس کی تحقیقات کو فاسٹ ٹریک پر کیا جائے گا۔ : نیب لاہور نے شہباز شریف دور میں تعینات رہنے والے سیکرٹری صحت علی جان کو 19 نومبر کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق علی جان کے بعد دیگر سرکاری آفسران سمیت کمپنیوں کے سربراہان کو بھی طلب کیا جائے گا۔ مہنگی ادویات اور سامان کی خریداری سے کم و بیش 20 ارب روپے کا بوجھ عوام کی جیبوں پر پڑا۔