Friday, September 20, 2024

نیب لاہور نے صوبائی حکومت سے خوشحال پاکستان پروگرام کا ریکارڈ طلب کر لیا

نیب لاہور نے صوبائی حکومت سے خوشحال پاکستان پروگرام کا ریکارڈ طلب کر لیا
February 21, 2018

لاہور (92 نیوز) میٹرو ملتان، آشیانہ اور چھپن 56 خود مختار کمپنیوں کے بعد حکومت پنجاب کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ نیب لاہور نے صوبائی حکومت سے ”خوشحال پاکستان پروگرام“ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

میٹرو ملتان، آشیانہ اور چھپن خود مختار کمپنیوں کے بعد حکومت پنجاب کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔ نیب لاہور نے صوبائی حکومت سے ”خوشحال پاکستان پروگرام“ کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹاف نیب لاہور خاور الیاس کی جانب سے سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو مراسلہ موصول ہوگیا۔

مراسلے میں تحریر ہے کہ نیب بیورو میں ”خوشحال پاکستان پروگرام “ کے حوالے سے شکایات موصول ہونے کے بعد اس ضمن میں اہم جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے اور صوبائی حکومت فوری طور پر خوشحال پاکستان پروگرام کا ریکارڈ نیب کو فراہم کرے۔