Sunday, April 28, 2024

نیب لاہور نے شہباز شریف کو قومی اسمبلی تک لے جانے کا منصوبہ بنا لیا

نیب لاہور نے شہباز شریف کو قومی اسمبلی تک لے جانے کا منصوبہ بنا لیا
October 28, 2018
لاہور ( 92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت  کیلئے نیب لاہور نے شہباز شریف کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ نیب کی جانب سے احتساب عدالت سے اسلام آباد منتقل کرنے کے لئے خصوصی طیارے کا انتظام  کیا جائے گا،  شہباز شریف کو منتقل کرنے کےلئے خصوصی طیارہ  نہ ملنے  پر پہلی دستیاب پروازمیں اسلام آباد لیجایا جائے گا۔ قومی اسمبلی کااجلاس ختم ہونے کےبعد   رات کو ہی واپس لاہور لایا جائیگا۔