Tuesday, April 23, 2024

نیب لاہور کو شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کے مزید شواہد حاصل

نیب لاہور کو شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کے مزید شواہد حاصل
January 22, 2020
لاہور (92 نیوز) نیب لاہور نے شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کے مزید شواہد حاصل کرلئے، ذرائع کے مطابق شہبازشریف، حمزہ اور سلمان شہباز کےخلاف مزید نئے شواہد ملے ہیں۔ شریف گروپ آف انڈسٹریز میں 300 سے زائد گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور:شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور نصرت شہباز کیسے لاکھ پتی سے ارب پتی بنے، نائینٹی ٹونیوز نے شہباز شریف فیملی کے اثاثوں سے متعلق ہوشربا تفصیلات حاصل کرلیں۔ ذرائع کے مطابق سلمان شہباز کے اثاثوں میں 10 سال کے دوران 900 فیصد کا اضافہ ہوا، شہباز شریف فیملی کے مجموعی اثاثوں میں 4 سو 50 فیصد اضافہ ہوا، 2008 میں شریف فیملی کے اثاثے 68 کروڑ 33 لاکھ 37 ہزار 4 روپے تھے۔ 2018 میں شریف فیملی کے اثاثوں کی مالیت 3 ارب 68 کروڑ 15 ہزار 668 روپے تھے۔ 2008 میں سلمان شہباز کے کل اثاثوں کی مالیت 28 کروڑ 24 لاکھ 13ہزار 686 روپے تھے، 2018 میں اثاثوں کی مالیت 2 ارب 34 کروڑ 96 لاکھ 95 ہزار 462 روپے ہوگئے۔ حمزہ شہباز کے اثاثوں میں 10 سال کے دوران تقریباً 100 فیصد اضافہ ہوا، 2008 میں حمزہ شہباز کے اثاثوں کی مالیت 21 کروڑ 12 لاکھ 69 ہزار589روپے تھے۔ 2018 میں حمزہ شہباز کے اثاثوں کی مالیت 41 کروڑ 71 لاکھ 36 ہزار 359 روپے ہوگئی۔