Monday, September 16, 2024

نیب لاہور نے شریف فیملی کے خلاف ریفرنسز اسلام آباد ہیڈکوارٹرز بھجوا دئیے

نیب لاہور نے شریف فیملی کے خلاف ریفرنسز اسلام آباد ہیڈکوارٹرز بھجوا دئیے
September 1, 2017

لاہور (92 نیوز) نیب لاہور نے شریف خاندان کے خلاف پارک لین ریفرنس اور اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس ہیڈکواٹرز بھجوادئیے۔ شریف خاندان اور اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور اثاثے منجمد کرنے کی سفارش بھی کردی۔

شریف خاندان اور اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنسز تیار ہو گئے ہیں۔ پارک لین اپارٹمنٹس کیس اور اثاثہ جات کیس نیب ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد احتساب عدالتوں کو بھیج دئیے جائیں گے۔

نیب لاہور نے نواز شریف، حسین، حسن اور مریم نواز کیخلاف پارک لین اپارٹمنٹس ریفرنس تیار کرکے نیب ہیڈکواٹرز کو بھیج دیا ہے۔ ریفرنس میں شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور تمام اثاثے منجمد کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات کیس کا ریفرنس بھی تیار کرکے نیب ہیڈکواٹرز بھیج دیاگیا۔ وزیر خزانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور اثاثے منجمد کرنے کی سفارش کردی گئی۔

نیب راولپنڈی کو شریف خاندان کیخلاف 16 آف شور کمپنیوں اور عزیزیہ سٹیل ملز کا ریفرنس بھی جلد ہیڈکواٹرز بھیجنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ عید کے بعد نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب کرکے سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔