Sunday, September 8, 2024

نیب لاہور نے شریف فیملی کو آج طلب کر لیا

نیب لاہور نے شریف فیملی کو آج طلب کر لیا
August 20, 2017

لاہور (92 نیوز) نیب لاہور نے نواز شریف، مریم نواز،حسن ،حسین اور کیپٹن صفدر کو آج طلب کرلیا۔ ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں ٹیم پانچوں افراد سے سوالات کریگی۔

نیب لاہور نے ایون فیلڈ پراپرٹی کی تحقیقات کے لیے سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن صفدر، دونوں بیٹے حسن نواز اور حسین نواز کو آج طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور میجر (ر) سلیم شہزاد کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی پانچوں افراد سے سوال جواب کریگی۔

اس سے قبل بھی نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اوران کے بچوں کو طلب کیا تھا تاہم شریف خاندان کا کوئی بھی فرد نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ ڈی جی  نیب لاہور کی جانب سے پیشی کے نوٹس دو روز قبل جاتی عمرا رائے ونڈ بھجوائے گئے تھے جو وصول بھی  کرلیے گئے تھے۔