Saturday, April 27, 2024

نیب لاہور نے شریف خاندان کیخلاف ایک اور کیس میں تحقیقات کا آغاز کردیا

نیب لاہور نے شریف خاندان کیخلاف ایک اور کیس میں تحقیقات کا آغاز کردیا
May 15, 2020
لاہور (92 نیوز) شریف خاندان کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا، نیب لاہور نے شریف خاندان کے خلاف ایک اور کیس میں تحقیقات کا آغاز کردیا اور سات ارب روپے کا ریفرنس تیار کرنے کی سفارش کردی۔ ایک اور فائل اوپن ہوگئی، شریف خاندان کی مشکل اور بڑھ گئی۔ قومی احتساب بیورو نے 7ارب روپے کا ریفرنس تیار کرنے کی سفارش کردی۔ پری ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب جاوید اقبال نے پیر کو طلب کرلیا۔ ریفرنس میں 16ملزم، 4 وعدہ معاف گواہ اور100 گواہ۔ مرکزی ملزموں میں نوازشریف، شہباز شریف اور مریم نواز کے نام شامل ہیں۔ شمیم بیگم، نصرت شہباز، سلمان شہباز، حسن نواز اور حسین نواز بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق شریف خاندان پر رائیونڈ جاتی امرا میں ہزاروں کنال اراضی کو جعل سازی سے حاصل کرنے کا الزام ہے۔ قومی احتساب بیورو نے احد خان چیمہ سمیت دیگر کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد نواز،شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔