Thursday, March 28, 2024

نیب لاہور نے سابق چیف انجیئنر ایل ڈی اے اسرار سعید کو گرفتار کرلیا

نیب لاہور نے سابق چیف انجیئنر ایل ڈی اے اسرار سعید کو گرفتار کرلیا
September 5, 2020
لاہور (92 نیوز) نیب لاہور نے سابق چیف انجیئنر ایل ڈی اے اسرار سعید کو بے ضابطگیوں کے معاملے میں گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اسرار سعید کو ان کی رہائش گاہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اسرار سعید کو اس سے قبل بھی آشیانہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اسرار سعید کو ایل او ایس نالہ کے اوپر چھت ڈالے کے معاملے میں بے ضابطگیوں کے معاملے میں گرفتار کیا گیا۔