Thursday, April 25, 2024

نیب لاہور نے رانا ثنااللہ کو 10 ستمبر کو طلب کر لیا

نیب لاہور نے رانا ثنااللہ کو 10 ستمبر کو طلب کر لیا
September 2, 2020
 لاہور (92 نیوز) نیب لاہور نے رانا ثنا اللہ کو 10 ستمبر کو طلب کر لیا۔ نیب ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما کو  آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے اس سے قبل بھی رانا ثنااللہ کو طلب کیا تھا مگر وہ اپنے جوابات سے مطمئن نہ کر سکے۔ ناہرا برادران کو بھی نیب نے 11 ستمبر کو طلب کر لیا۔