Wednesday, May 1, 2024

نیب لاہور نے رانا ثناء اللہ کو دوبارہ طلب کرلیا

نیب لاہور نے رانا ثناء اللہ کو دوبارہ طلب کرلیا
January 4, 2020
لاہور (92 نیوز) نیب لاہور نے راناثناءاللہ کو دوبارہ طلب کرلیا،نیب نے سابق صوبائی وزیر کو 2 ہفتوں کے بعد پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ رانا ثناء اللہ کو الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کا ریکارڈ مہیا کرنے کا کہا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے رانا ثناءاللہ کو دوبارا پیشی پر اثاثہ جات فارم مکمل کر کہ ساتھ لانے کا کہا ہے، نیب نے رانا ثناءاللہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان اور ایف بی آر کا ریکارڈ بھی مہیا کرنے کا کہا ہے، مشترکہ پراپرٹی، کاروبار، قرض سمیت دیگر تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ ن لیگی رہنماء کو اثاثہ جات فارم کے ساتھ میں 20 سال کا انکم ٹیکس اور آمدنی کا ریکارڈ لف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سیاست میں آنے سے قبل کتنے اثاثوں کے مالک تھے اور موجودہ وقت میں کتنے اثاثوں کے مالک ہیں بتایا جائے، اثاثہ جات فارم میں والدہ، بیوی، بیٹی، داماد اور بھائیوں کے ساتھ مشترکہ جائیداد اور شیئرز سے متعلق تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ رانا ثناء اللہ سے غیر ملکی دوروں سے متعلق بھی تفصیلات لف کرنے کو کہا گیا ہے، وراثت میں کیا کچھ ملا مکمل تفصیلات مانگ لی گئیں۔ اپنے فیملی کے اراکین کو کیا کیا گفٹس اور اثاثے منتقل کیے ان کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں ہیں، بچوں اور بیوی کے نام کیا کیا اثاثے ہیں بتایا جائے۔