Friday, April 26, 2024

نیب لاہور نے خواجہ آصف کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

نیب لاہور نے خواجہ آصف کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
July 3, 2020

لاہور ( 92 نیوز) نیب لاہور نے خواجہ آصف کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،اس سے قبل 26 جون کو انہیں طلب کیا گیا لیکن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث انہوں نے پیش ہونے سے معذرت کی تھی۔

ن لیگیوں کے خلاف نیب کا شکنجہ، خواجہ آصف کو دوبارہ طلب کر لیا،ذرائع کے مطابق سیالکوٹ ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں نیب لاہور نے انہیں آج گیارہ بجے طلب کیا ہے ۔ گزشتہ طلبی پر خواجہ آصف کی جانب سے وکیل نجم الحسن نے نیب حکام کو پیشی سے معذرت نامہ جمع کرایا تھا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما پرہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے کا الزام ہے،نیب نے خواجہ آصف سے ان کی اور اہلخانہ کی جانب سے سوسائٹی میں کی گئی انویسٹمنٹ سے متعلق سوالات تیار کر لئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خواجہ آصف نے سوسائٹی  انتظامیہ کی ملی بھگت سے 137 کنال اراضی غیر قانونی طور پر فروخت کی۔ذرائع نے بتایا خواجہ آصف نے سوسائٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ان شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جنہوں نے کبھی سوسائٹی کو زمین فروخت ہی نہیں کی ۔

اس کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف کی اہلیہ اور صاحبزادہ بھی شامل ہیں۔